بوہری برادری کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے

December 24, 2022

جنگ فوٹو

داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفضل سیف الدین کراچی پہنچ گئے۔

کراچی ایئر پورٹ پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر رہنماؤں نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے اس موقع پر سیدنا مفضل سیف الدین کو کراچی کے دورے پر خوش آمدید کہا۔

جنگ فوٹو

سیدنا مفضل سیف الدین کو کراچی میں قیام کے دوران حسب سابق صدر پاکستان کا پروٹوکول دیا جارہا ہے، انہیں کراچی ایئر پورٹ سے خصوصی انتظامات کے تحت ان کی قیام گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔

سید مفضل سیف الدین کی کراچی میں آمد و رفت کے دوران خصوصی پروٹوکول دیا جائے گا۔