شام: سیکیورٹی فورسز کے مرکز پر داعش کا خودکش حملہ، 6 اہلکار ہلاک

December 26, 2022

خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گشت کر رہی ہے۔

شام میں سیکیورٹی فورسز کے مرکز پر داعش کے خودکش حملے میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فوج کے میڈیا سینٹر چیف فرہاد شامی نے کہا کہ ایک خودکش بمبار مارا گیا جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ داعش نے 2014 میں عراق اور شام کے کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا، رقعہ اس کا اہم مرکز تھا۔