وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 4 ارب 9 کروڑ سے زائد کی گرانٹ منظور

December 28, 2022

وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے 4 ارب 9 کروڑ 80 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی گئی۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میںیوٹیلٹی اسٹور کے ذریعے سستا آٹا پروگرام 30 جون تک جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت دفاع کیلئے 9 ارب 76 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔

پاکستان اسٹیل ملز کو سوئی سدرن سے گیس سپلائی کیلئے سوا ارب روپے دینے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو اکتوبر تا دسمبر آر ایل این جی کے استعمال پر سبسڈی دینے کی منظوری بھی دی۔