پنجاب میں نگراں سیٹ اپ، عمران خان اور پرویز الہٰی کی آج ملاقات کا امکان

January 15, 2023

—فائل فوٹو

پنجاب میں نگراں سیٹ اپ کے معاملے پر تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے درمیان آج اہم ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور پرویز الہٰی کی زمان پارک لاہور میں ملاقات کا امکان ہے جس میں نگراں سیٹ اپ کے لیے ناموں پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان مشاورت کے بعد پرویز الہٰی کو نگراں سیٹ اپ کے لیے نام دیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان سے آج بھی پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوں گی جن میں خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق مشاورت ہو گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان وزیرِ اعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق بھی مشاورت کریں گے۔