لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

January 19, 2023

لاہور ہائیکورٹ نے50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض شہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

عدالت نے کہا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر کیسز کی تفصیلات فراہم کریں۔

شہباز گل نے مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے تک گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شہباز گل ویل چیئر پر ہائیکورٹ آئے تھے۔