پاکستان میں مزید صرف 9 کورونا کیسز رپورٹ

January 22, 2023

—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے کسی کی جان نہیں لی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج 9 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 640 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں، جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 76 ہزار 175 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 726 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 12 لاکھ 76 ہزار 86 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔