• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: مزید 18 کورونا کیسز رپورٹ، کوئی ہلاکت نہیں ہوئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث کوئی وفات رپورٹ نہیں ہوئی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح صرف 0 اعشاریہ 40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں مزید 18 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 22 کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 638 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ  اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 75 ہزار 952 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 447 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 12 لاکھ 25 ہزار 519 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 304 ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 1 کیس سامنے آیا، کراچی میں 242 ٹیسٹ کیے گئے، 4 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، لاہور میں 844 ٹیسٹ کیے گئے، جس سے 4 کورونا مریض سامنے آئے جبکہ پشاور میں 430 ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 2 کورونا مریض رپورٹ ہوئے۔

صحت سے مزید