عمران خان پینترے بدل بدل کر آتے ہیں، مصدق ملک

January 23, 2023

وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان پینترے بدل بدل کر آتے ہیں۔

جیو نیوزکے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ جمہوریت کی روح پاکستان میں عجیب طرح سے ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاست ٹیکنیکل عوامل پر چل رہی ہے، عمران خان پینترے بدل بدل کر آتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری خواہش اور لوگوں کا بھی خیال تھا کہ یہ اسمبلی نہیں توڑیں گے، یہ اسمبلی توڑنے پر آئے تو جوابی چیزیں بھی ہوں گی۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ قومی اسمبلی کو سبوتاژ کرنے آرہے تھے اس لیے اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظور کیے۔