وکٹوریہ اذارنیکا کی دس سال بعد آسٹریلین اوپن میں کامیابی

January 25, 2023

میلبورن (اے ایف پی) بیلاروس کی ٹینس اسٹار سیڈ ۔24وکٹوریہ اذارنیکا بالآخر دس سال بعد آسٹریلین اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے آخری بار آسٹریلین اوپن ٹائٹل 2012ء اور 2013ء میں جیتا تھا۔ اس بار انہوں نے سیمی فائنل میں رسائی کےلیے سیڈ۔3 امریکی حریف جیسیکا پیگولا کو 6-4 اور6-1سے ہرا یا جہاں ان کا مقابلہ ومبلڈن چیمپئن ایلناریباکینا سے ہوگا۔