بریک ڈاؤن، کراچی میں بجلی نارمل کر دی، کے الیکٹرک

January 25, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پیر کی صبح آنے والے بریک ڈاون کو کے الیکٹرک منگل کی دوپہر نارمل کرنے میں کامیاب ہوا گزشتہ رات اور منگل کی صبح تک بیشتر علاقوں میں لوگ بجلی بحال ہونے کا انتظار کرتے رہےبجلی کی عدم فراہمی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا رہاانہوں کے الیکٹرک کو شدید تنقید کا انشانہ بنایا دریں اثنا سی ای او کے الیکٹر مونس علوی نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی کے تمام رہائشی ،تجارتی اور صنعتی علاقوں کو معمول کے مطابق فراہمی شروع کر دی گئی ہےترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گزشتہ صبح نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے بعدʼ آج کے الیکٹرک کے تمام رہائشی، کمرشل اور انڈسٹریل فیڈرز کو بجلی کی فراہمی معمول پر آچکی ہےاہم تنصیبات بشمول واٹر پمپنگ اسٹیشنز، ایئرپورٹ، ہسپتال وغیرہ پر بجلی کی فراہمی پہلے ہی بحال کی جا چکی تھی۔