لاہور، تشدد کا شکار لڑکی سمیت 5 طالبات کو اسکول سے نکال دیا گیا

January 25, 2023

لاہور(نمائندہ جنگ) ڈیفنس نجی اسکول میں طالبہ پر ساتھی طالبات کے تشدد کا معاملہ ،اسکول انتظامیہ نے مدعیہ سمیت 5 پانچ طالبات کو اسکول سے نکال دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ پولیس سے تعاون نہیں کر رہی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج تفتیشی افسر کو نہیں دی گئی۔ 7 نامزد ملزمان میں پرنسپل بلال، کنٹین ملازم ناصر ، حنان جتوئیعبدالحنان سومیت، محمد حسن اور اسماعیل شامل ہیں۔واقعہ کے چشم دید 4 گواہوں کے بیان قلم بند کر لئے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے پانچ لوگوں پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ہے۔