افغانستان میں خواتین کو خطرات لاحق ہیں، ای یو اے اے

January 25, 2023

یورپین یونین کی اسائیلم کے لیے قائم ایجنسی (EUAA) نے افغانستان کی صورتحال کا مشترکہ جائزہ شائع کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ طالبان کی حکومت میں خواتین اور لڑکیوں کو ظلم و ستم کا خطرہ لاحق ہے۔

اس جائزے کی روشنی میں جو کنٹری گائیڈنس جاری کی گئی ہے اس کے تحت افغان خواتین کو یورپ میں پناہ گزین کی حیثیت کا اہل قرار دیا گیا ہے۔

اسی جائزے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طالبان رجیم کے بعد صرف نومبر 2022 میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 14900 افراد نے اسائیلم کے لیے اپیل جمع کروائی۔