پی ٹی آئی کارکنان بستر و کمبل سمیت زمان پارک پہنچ گئے

January 26, 2023

فائل فوٹو

چیئرمین تحریک انصاف کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر ڈیرے ڈال لیے، کارکن رات گزارنے کے لیے بستر اور کمبل لے کر زمان پارک پہنچ گئے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خطرہ کے پیش نظر پی ٹی آئی کے کارکن بڑی تعداد میں گزشتہ رات زمان پارک پہنچے تھے۔

پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر رہنما بھی کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے رات گئے زمان پارک پہنچے۔

اس موقع پر کارکن عمران خان کے حق میں نعرے بازی اور پارٹی ترانوں پر رقص بھی کرتے رہے، جبکہ کنٹینر بھی زمان پارک پہنچا دیا گیا ہے۔