گیس کی طویل لوڈشیڈنگ شہریوں کے ساتھ ظلم ہے، ایم کیو ایم

January 26, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ بجلی کےساتھ اب گیس کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ شہریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی اور نا انصافی ہے،شہر کراچی کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کھنڈر میں تبدیل کیا جارہا ہے ، کراچی کے شہری پہلے سے ہی کےالیکٹرک کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں جو انتظامیہ کی نا اہلی کی بدترین مثال ہے یہ ادارہ تمام تر دعووں کے باوجود بجلی کی ترسیل کا نظام بہتر نہیں کر سکا،اراکین صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ گیس کمپنی کی جانب سے لوڈشیدنگ خاص طور پر اس وقت کی جاتی ہے جب بچوں سمیت تمام لوگوں کے اسکول اور دفاتر جانے کا وقت ہوتا ہے،اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیر اعظم، وزیراعلی ٰسندھ سمیت دیگر اعلی حکام سے اپیل کی کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری عوام کو سوئی گیس کمپنی کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرانے کے لئے اقدامات کریں ۔