الزام لگانا عمران نے اپنا وتیرہ بنالیا ہے، کائرہ

January 28, 2023

پیپلز پارٹی نے آصف زرداری پر عمران خان کے الزام کو گھناؤنا قرار دے کر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران نے اپنا وتیرہ بنا لیا ہے کہ اپنے مخالفین پر جو منہ میں آئے الزام لگا دیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے الزام کو چھوڑنا نہیں چاہیے اور چھوڑیں گے بھی نہیں۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ الزام سچا ہے تو ملزم کو سزا ملنی چاہیے، الزام ثابت نہیں ہوتا تو عمران خان کو سزا ملنی چاہیے۔