نیوزی لینڈ میں شدید بارشیں، ایمرجنسی صورتحال نافذ

January 28, 2023

فائل فوٹو

نیوزی لینڈ میں شدید بارشوں کی وجہ سے ایمرجنسی صورتحال نافذ کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ میں شدید بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 3 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہو گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جہاں پر 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 249 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کہا کہ آکلینڈ میں 5 روز تک مزید بارشوں کا امکان ہے، شہر میں ایمرجنسی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آکلینڈ میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں اتوار تک کے لیے گراؤنڈ کردی گئی ہیں، سیلابی پانی میں گھرے افراد کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔