گجرات کے معروف سیاسی خاندان کے ڈرائیور سے شراب برآمد

January 28, 2023

اسکرین گریب

اسلام آباد سیکریٹریٹ پولیس نے گجرات کے معروف سیاسی خاندان کے ڈرائیور سے شراب برآمد کرلی۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے 2 افراد سے شراب کی 3 بوتلیں برآمد کیں، گرفتار کیے گئے دونوں افراد کا تعلق گجرات سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم خود کو اہم شخصیت کے گھر کام کرنے والا بتاتا ہے جبکہ دوسرا گن مین ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کا کہنا ہے کہ اہم شخصیت کے کہنے پر شراب لے کر جا رہے تھے۔