کراچی یونین آف جرنلسٹس انتخابات، پروگریسیو پینل مسلسل چھٹے سال کامیاب

January 28, 2023

کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے انتخابات میں پروگریسیو پینل مسلسل چھٹے سال کامیاب ہوگیا۔

فہیم صدیقی صدر، لیاقت رانا جنرل سیکریٹری اور جاوید قریشی کو خازن منتخب کرلیا گیا۔

قاضی آصف، نعیم کھوکھر نائب صدور جبکہ فیضان لاکھانی، سمیر قریشی جوائنٹ سیکریٹری ہوں گے۔

مجلس عاملہ کی 7 نشستوں پر بھی پروگریسیو پینل کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

صوبائی وزیر سعید غنی نے کے یو جے کے سالانہ انتخابات میں پروگریسو پینل کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

سعید غنی نے نومنتخب صدر کے یو جے فہیم صدیقی اور جنرل سیکرٹری لیاقت رانا کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ قاضی آصف اور نعیم کھوکھر کو بھی نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔