31بھارتی فوجیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا

January 30, 2023

نئی دہلی (این این آئی)گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد انڈین آرمی کو ایک اور جھٹکا،انڈین آرمی کے31سپاہیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سپاہیوں اور آفسروں نے فریڈم فائٹرز سے منت سماجت کی ،جان بخشی کی اپیل اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی پر فریڈم فائٹرز نے ہندوستانی سپاہیوں کو محفوظ راستہ دینے کی حامی بھر لی۔ ہندوستان آرمی یکے بعد دیگرے مختلف محاذوں ہر ہزیمت اْٹھا رہی ہے، اس کی ایک بنیادی وجہ ہندوستانی فوج کا سیاسی استعمال ہے۔رپورٹ کے مطابق ہندوستانی فوج کا مورال دن بہ دن گرتا جا رہا ہے کیونکہ راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہندوستانی فوجی خود کشیاں کرنے پر بھی مجبور ہو رہے ہیں۔