علیم ڈار کے بیٹے کا ولیمہ، بابر اعظم تقریب میں توجہ کا مرکز

January 30, 2023

بشکریہ سوشل میڈیا

آئی سی سی ایلیٹ امپائر علیم ڈار کے بیٹے کے ولیمے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آئی سی سی امپائر علیم ڈار کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں سمیت زندگی کی مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

کپتان بابر اعظم تقریب میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے، شرکاء ان کے ہمراہ تصاویر بنواتے رہے۔

سابق کپتان اظہر علی اور کرکٹر عابد علی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود اور سابق منیجر اظہر زیدی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔