ویمن T20 ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم میلبرن سے دبئی روانہ

January 31, 2023

اسکرین گریب

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے میلبرن سے دبئی روانہ ہوگئی۔

قومی ویمن ٹیم دبئی سے کیپ ٹاؤن جائے گی۔

اس سے قبل آسٹریلیا میں بدترین ناکامی سمیٹنے کے بعد پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم پیر کو کینبرا سے میلبورن پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 12 فروری کو کھیلے گی۔