ہمیں کیا آپ نے مرنے کےلیے رکھا ہوا ہے؟ نور عالم خان

January 31, 2023

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اور اپوزیشن رہنما نور عالم خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں روزانہ لوگ شہید ہو رہے ہیں اور یہاں سب گپ شپ لگا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں نور عالم خان نے پوچھا کہ ہمیں کیا آپ نے مرنے کے لیے رکھا ہوا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ملک کےلیے سب سے پہلے خیبرپختونخوا کے لوگ قربانی دیتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پشاور میں لوگ مر گئے اور ایوان میں ارکان گپ شپ میں لگے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں دہشت گردی کون کررہا ہے؟ اس کی ذمہ داری کون عائد کرے گا؟

نور عالم خان نے کہا کہ وہ ریڈ زون میں سرکاری گاڑی میں تھے، انہیں روک کر شناختی کارڈ دکھانے کا کہا گیا۔