محمد حارث نے پشاور دھماکے کے بعد کیا دیکھا؟

February 01, 2023

فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹر محمد حارثنے پشاور پولیس لائنز میں ہونے والے دھماکے کے بعد دِکھنے والے منظر کو بیان کردیا۔

سوشل میڈیا پر محمد حارث نے بتایا کہ دھماکے کے ایک دن بعد آج اپنے شہر پشاور میں پولیس لائن کے راستے سے گزرا۔

محمد حارث نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حالیہ دھماکے کے بعد پورا شہر بہت خاموش اور سنسان سا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اپنے آبائی شہر کو اس طرح دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔

واضح رہے کہ پیر کو ہونے والے پشاور دھماکے میں شہد ا کی تعداد 100 ہوگئی ہے جبکہ درجنوں زخمی اب بھی اسپتال میںزیر علاج ہیں۔