پٹھان کے ’برہمسترا‘ کا ریکارڈ توڑنے پر عالیہ بھٹ کا ردّ عمل

February 01, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’پٹھان‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی اور اپنی فلم ’برہمسترا‘ کا بزنس ریکارڈ ٹوٹنے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

عالیہ بھٹ نے منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران فلم ’پٹھان‘ کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے اس فلم کو بھارتی سینما کی تاریخ کی سب سے شاندار اور کامیاب فلم قرار دے دیا۔

اُنہوں نے فلم ’پٹھان‘ کے باکس آفس پر نئے ریکارڈ سے اپنی فلم ’برہمسترا‘ کا ریکارڈ ٹوٹنے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر نئی آنے والی فلم کو پرانی فلموں کا ریکارڈ توڑنا چاہیئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ’ پٹھان‘ نے’برہمسترا‘ کا ریکارڈ توڑا‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کو آخری بار فلم ’برہمسترا پارٹ ون: شیوا‘ میں دیکھا گیا تھا، جس کی ہدایت کاری ایان مکھرجی نے کی تھی۔

اس فلم میں کی کاسٹ میں اداکار امیتابھ بچن، رنبیر کپور، ناگارجن، اور مونی رائے بھی شامل ہیں۔

فلم ’برہمسترا پارٹ ون: شیوا‘نے باکس آفس پر شاندار کارکردگی دِکھائی تھی اور دنیا بھر میں سے تقریباََ 425 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا تھا۔