عمران نیازی پر کسی نے گولی نہیں چلائی، خود اپنی ٹانگ پر چھرے مارے: عابد شیر علی

February 01, 2023

عابد شیر علی—فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی پر باہر سے کسی نے گولی نہیں چلائی، انہوں نے خود اپنی ٹانگ پر چھرے مارے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ طلال چوہدری، دانیال عزیز اور نہال ہاشمی کا کیا قصور تھا؟

ان کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کی عدالت نے عمران خان کو جھوٹا کہا، اسے صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا گیا، عمران نیازی کو ڈس کوالیفائی سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی۔

عابد شیر علی کا مزید کہنا ہے کہ یہ عدالتوں کو ڈائریکشن دیتے تھے، عمران خان کو اسٹے پہ اسٹے، ہمیں سزا پہ سزا، کیسے پاکستان چلے گا؟

مسلم لیگ ن کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان عدالتوں کے خلاف بات کر رہے ہیں، یہ عدالتوں کو ڈائریکشن دیتے تھے۔