• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عابد شیر علی کی اپنی ہی حکومت کیخلاف احتجاج کی دھمکی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عابد شیر علی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے، عوام کے ساتھ احتجاج کرنے کی دھمکی دے دی۔

فیصل آباد میں طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ اگر عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تو ہم خود عوام کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوجائیں گے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ آج مفتاح اسماعیل کے بیان پر افسوس ہوتا ہے، مفتاح صاحب دفتر سے باہر نکلیں۔ عمران خان نے جو معاہدے کیے مفتاح اسماعیل ان پر عمل نہیں کریں، آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی، جس کو نواز شریف نے ختم کیا تھا، اُس وقت بھی آئی ایم ایف کا پریشر ہوتا تھا۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ آج ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں، بجلی کے بلوں سے شروع ہوگیا ہے، خدارا عوام کو ریلیف دیں، حلقوں میں جانا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ 200 یونٹ تو ایک موٹر چلانے والے کا آ جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید