پی ایس ایکس: کاروبار کا حجم کم، 100 انڈیکس میں 53 پوائنٹس کی کمی

February 01, 2023

علامتی فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروباری حجم کم ہونے کی وجہ سے 100 انڈیکس 374 پوائنٹس کے محدود بینڈ میں رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 53 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 619 پر بند ہوا ہے۔

شیئرز بازار میں آج کاروباری سرگرمیاں کاروباری ہفتے میں کم ترین 13 کروڑ شیئرز رہیں۔ مارکیٹ کے کاروبار کی مالیت 5 ارب 87 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 390 ارب روپے ہے۔