شاندانہ گلزار پر درج مقدمے پر اسد عمر کا ردعمل

February 01, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر نے شاندانہ گلزار پر درج مقدمے پر ردعمل دیا ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار پر خیالات کے اظہار پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ملک میں دھماکے ہو رہے ہیں اور دہشت گردی تیزی سے پھیل رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہاں تحریک انصاف والوں کی تقریریں اور ٹی وی پروگرام صبح شام دیکھ کر مقدمے بنائے جا رہے ہیں۔