پارٹی کے لیگل ایڈوائزر کو FIA نے اغوا کرلیا، پرویز الہٰی

February 02, 2023

فائل فوٹو

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے الزام عائد کیا ہے کہ پارٹی کے لیگل ایڈوائزر عامر سعیدراں کو ایف آئی اے نے اغوا کرلیا ہے۔

پرویز الہٰی کا دعویٰ ہے کہ عامر سعیدراں کو میری رہائش گاہ سے گھر واپس جاتے ہوئے اغوا کیا گیا، گاڑیوں سے پتہ چلا کہ ایف آئی اے کے ساتھ کچھ لوگوں نے اغوا کیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت اور ان کے حواری ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہیں، پتہ نہیں یہ نگراں حکومت کس ایجنڈے پر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے قریبی ساتھیوں کو ٹارگٹ کرکے اٹھایا جارہا ہے، نگراں حکومت امن و امان کو کنٹرول نہیں کرسکتی تو بہتر ہے گھر جائے۔