شہباز کو لاشوں پر سیاست کیلیے کے پی یاد آتا ہے، تیمور سلیم

February 02, 2023

فائل فوٹو

سابق وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو خیبرپختونخوا تب یاد آتا ہے جب لاشوں پر سیاست کرنی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صوبے کو فراہم کردہ 417 ارب روپے کے متعلق غلط بیانی کی، وہ پیسے سیکیورٹی کے لیے نہیں، دہشتگردی سے ہوئے نقصانات کے لیے تھے۔

اپنے ویڈیو بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ 10 سال میں سیکیورٹی پر 600 ارب روپے خرچ ہوئے۔