سروسز کو ماڈل ہسپتال بنانا چاہتے ہیں، پروفیسر جاوید اکرم

February 03, 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ)نگرا ن صوبائی وزیرِ سپیشلائز ڈ ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کیا ۔ انہوں نےسرجیکل / میڈیکل ایمرجنسی اور ڈائیلاسز سنٹر میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پروفیسر امجد، پروفیسر طیبہ وسیم، پروفیسر فرید خان، پروفیسر خالد وحید، پروفیسر شہزاد، پروفیسر تحریم فاطمہ بھی موجود تھے ۔ پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ سروسز ہسپتال کو ماڈل ہسپتال بنانا چاہتے ہیں ۔