سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی سوریہ گڑھ پیلس میں ہوگی، بھارتی میڈیا

February 03, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی مقبول جوڑی اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریب بروز پیر 6 فروری کو جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی جانب سے کوئی مصدقہ خبریں سامنے نہیں آئی ہیں۔

تاہم جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس انتظامیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فنکار جوڑی کی شادی سوریہ گڑھ پیلس میں ہی منعقد کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی میں قریبی رشتہ داروں، شاہد کپور، ان کی اہلیہ میرا راجپوت، کرن جوہر اور منیش ملہوترا سمیت تقریباً 100 مہمانوں کی شرکت متوقع ہے۔

فوٹوگرافر ویرل بھیانی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریب کے سلسلے میں جیسلمیر روانہ ہو رہی ہیں۔

فوٹو گرافر کے مطابق اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ 4 فروری بروز ہفتی سے شروع ہوجائے گا اور وہ وقتاً فوقتاً تصاویر صارفین کے ساتھ شیئر کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ کیارا ایڈوانی نے کبھی بھی اپنے تعلقات کے بارے میں کھل کر بات نہیں کی حالانکہ انہوں نے اس حوالے سے کبھی تردید بھی نہیں کی۔

یاد رہے کہ دونوں نے 2021 میں وکرم بترا کی زندگی پر بننے والی فلم شیرشاہ کی شوٹنگ کے دوران ڈیٹنگ شروع کی تھی۔ یہ فلم ہٹ رہی اور مداحوں کو ان کی کیمسٹری بہت پسند آئی تھی۔