کراچی چڑیا گھر میں سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ، عوام کو داخلے سے روک دیا گیا

February 03, 2023


کراچی کے چڑیا گھر میں سینئر سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کے باعث چڑیا گھر کے مغل گارڈن میں عوام کو سیر و تفریح سے روک دیا گیا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی بیٹی کی سالگرہ کیلئے چڑیا گھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی اہلکاروں نے چڑیا گھر کے مغل گارڈن میں عوام کو سیر و تفریح سے روک دیا۔

چڑیا گھر میں سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی۔