ارجن رام پال کے بیٹے نے اسپورٹس ڈے ایونٹ میں انعام جیت لیا

February 03, 2023

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار ارجن رام پال کے صاحبزادے نے اسکول میں اسپورٹس ڈے کے موقع پر انعام جیت لیا۔

ارجن رام پال اور ان کی اہلیہ گیبریئلا بھی اسپورٹس ڈے پر اپنے بچے کی ہمت بندھانے کیلئے موجود تھے۔

ارجن کی بیٹیاں ماہیکا اور مائرہ بھی چھوٹے بھائی کے اسپورٹس ڈے میں شریک ہوئیں۔


اداکار نے انسٹاگرام پر کیپشن دیتے ہوئے کہا کہ ’فیملی کے ساتھ باہر نکلا ہوں، اریک کا اسپورٹس ڈے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اریک وکٹری اسٹینڈ پر جگہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، ایک تصویر میں اریک میڈل بھی پہنے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ ماہیکا اور مائرہ ارجن کی سابقہ اہلیہ مہر جیسیا سے ہیں۔