آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پشاور پولیس لائنز دھماکے کی جگہ کا دورہ

February 03, 2023

اسکرین گریب

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم بطور قوم متحد ہو کر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور پولیس افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔

جنرل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جرات اور خدمات کو سراہا۔

اس موقع پر سپہ سالار نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس ایک بہادر پولیس فورس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر لڑائی لڑی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جانوں کا نذرانہ دینے والے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔