مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو 9ارب ڈالر کا نقصان پہنچ چکا

February 04, 2023

اسلام آباد (اے پی پی)بھارتی ہندو قوم پرست حکومت کی جانب سے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد سے بھارت کے غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کی معیشت کو 9 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے جس سے مقامی آبادی کی زندگیوں پر پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے۔کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے مطابق زراعت، باغبانی، سیاحت اور دستکاری کی صنعت سمیت بنیادی شعبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں، بہت سے تاجروں نے اپنے تجارتی مراکز کو بھارتی غیرقانونی زیرتسلط جموں و کشمیرسے باہر منتقل کر دیا ہے اور مقامی افراد کو اس مشکل وقت میں پیسہ کمانے کے لیے متبادل طریقے تلاش کرنے پڑ رہے ہیں۔