شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا کا حق مہر کتنا رکھا گیا؟

February 04, 2023

فوٹو، ٹوئٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے نکاح میں آنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا کا حق مہر بھی بڑی بہن اقصیٰ کی طرح مہر فاطمی قرار پایا۔

شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا فاسٹ بولر شاہین آفریدی گزشتہ روز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اسپیڈ اسٹار شاہین شاہ کا نکاح کراچی کی مسجد میں ہوا،مولانا عبدالستار نے نکاح پڑھایا۔

شاہین شاہ اپنے نکاح پر کرتے پاجامے میں ملبوس تھے جبکہ دلہن نے ہلکے گلابی رنگ کا کامدار جوڑا زیب تن کیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کا کا حق مہر، مہرِ فاطمہ رکھا گیا، ’مہرِ فاطمہ‘ اُس مہر کو کہا جاتا ہے جو نبی اکرم نے خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور دیگر صاحب زادیوں اور اکثر ازواجِ مطہرات کا مقرر فرمایا ، اُس کی مقدار 500 درہم یا 131 تولے 4 ماشے چاندی یا 1550 گرام چاندی کے برابر مقرر ہوا تھا۔

131 تولہ چاندی کی مالیت آج کل کے چاندی کے ریٹ کے حساب سے 3 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

اس سے قبل شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی اور ان کی دلہن انشا آفریدی کی تصویر شیئر کی تھی اور خوبصورت پیغام میں لکھا تھا کہ ’بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے، بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں۔ بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، دونوں کو میری طرف سے ،مبارک ہو۔