• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلون مسک دنیا کے پہلے 600 ارب ڈالر مالیت رکھنے والے شخص بن گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف امریکی صنعت کار اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی نمایاں شخصیت ایلون مسک دنیا کے پہلے فرد بن گئے جن کی مجموعی دولت 600 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

عالمی مالیاتی جریدے فوربز کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے آئندہ سال اسٹاک مارکیٹ میں آنے کی اطلاعات گردش کر رہی ہیں، جس کی ممکنہ ویلیوایشن 800 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے پاس اسپیس ایکس کے تقریباً 42 فیصد شیئرز موجود ہیں۔

فوربز کے مطابق اگر اسپیس ایکس مذکورہ ویلیوایشن پر پبلک ہوتی ہے تو اس سے ایلون مسک کی دولت میں مزید 168 ارب ڈالر کا اضافہ ہوگا، جس کے بعد ان کی مجموعی دولت کا تخمینہ 677 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ ایلون مسک اکتوبر میں 500 ارب ڈالر کی حد عبور کرنے والے بھی پہلے شخص بنے تھے۔

خاص رپورٹ سے مزید