پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں ملوث پیج 3 نیوز تھائی کے نام سے چلنے والا ایکس اکاؤنٹ بھارت سے کنٹرول ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
جعلی شناخت کے ذریعے بھارتی اکاؤنٹ میر یار بلوچ کے نام پر بارہا پیغام رسانی میں ملوث پایا گیا۔
بھارتی اکاؤنٹ سے مسلسل میر یار بلوچ کے نام پر من گھڑت دعوؤں، تاریخی تحریف اور بھارتی ایجنڈے کی تشہیر جاری رہی ہے۔
حال ہی میں بین الاقوامی سامعین کے لیے اس جعلی اکاؤنٹ سے بھارتی پروپیگنڈا پر مبنی ایک طویل پیغام بھی سامنے آیا ہے۔