2 ماہ میں 4 قومی کرکٹرز شادی کے بندھن میں بندھ گئے

February 04, 2023


قومی کرکٹرز کیلئے شادی کا سیزن آگیا، صرف 2 ماہ میں 4 کھلاڑی رشتۂ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔

24 دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی دوست کو دلہن بنا کر گھر لائے اور 20 جنوری کو شان مسعود شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان ثقلین مشتاق کے داماد بن گئے۔

گزشتہ روز فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے ہوگیا۔

اگر بین الاقوامی کرکٹرز کی بات کی جائے تو جنوری میں ہی بھارت کے کے ایل راہول اداکار سنیل شیٹی کے داماد بن گئے۔