پرویز مشرف کی میت دبئی سے پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل

February 05, 2023

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی میت دبئی سے پاکستان بھیجنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

سفارتی حکام کے مطابق قونصل خانے نے پرویز مشرف کی میت پاکستان منتقل کرنے کےلیے این او سی جاری کردیا ہے۔

سفارتی حکام کے مطابق پرویز مشرف کا پاسپورٹ کینسل کردیا گیا ہے، سابق صدر کی میت راولپنڈی روانہ کی جائے گی۔

سابق آرمی چیف کے اہل خانہ کے ذرائع کے مطابق پرویز مشرف کی میت المکتوم ایئرپورٹ دبئی سے پیر کی صبح 11 بجے روانہ ہوگی۔