ٹھری میرواہ، طالبعلم درخت کے نیچے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

February 06, 2023

ٹھری میرواہ(گلاب علی سہتو) ٹھری میرواہ کے گورنمینٹ پرائمری سکول وفا نواز علی شر میں شدید سردی میں طالبعلم درخت کے نیچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور کئی بار حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ فرنیچر کی شدید قلت ہے لیکن کسی نے بھی کوئی اقدامات نھیں کئےسردی کے باعث بچے بیمار ہورہے ہیں اساتذہ اور بچوں کا کہنا ہے کہکئی بار محکمہ تعلیم کے اعلی ا حکام کو شکایات کی ہیں لیکن اس کے باوجود فرنیچر فراہم نہیں کیا گیاجس کے باعث سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے بچے بیمار ہورہے ہیں۔مکینوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ا سکول کی زبوں بلڈنگ کی مرمت کی جائے اور فرنیچر فراہم کیا جائے تاکہ بچے تعلیم کے زیور سے آراستا ہوسکے۔