بھارت ہوش کے ناخن لے اور کشمیریوں پر مظالم بند کرے، سردار رحیم

February 06, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کےسیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ حصہ ہے ، پاکستانی قوم کبھی بھی کشمیریوں کے حق سے دستبردار نہیں ہوگی ، بھارت ہوش کے ناخن لے اور کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ایک بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ بھارت برسوں سے کشمیروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے اور دن بدن ان کے مظالم بڑ ھتے جارہے ہیں ، کئی برسوں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہورہی ہے مگر اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اور جی ڈی اے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔