غیر ملکیوں کو سعودیوں سے شادی کے لئے مقرر ہ قواعد پر عمل کرنا ہوگا

February 06, 2023

ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب میں لاکھوں غیر ملکی برسوں سے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں۔ یہاں رہنے والے تارکین وطن کو شادی کے لیے مقررہ قواعد پرعمل کرنا لازمی ہے۔ خانگی امور کے ماہر قانون اور مشیر احمد المحیمید کا کہنا ہے کہ شرعی تقاضوں کومدنظر رکھا گیا ہے جن میں ولی الامر کا ہونا بنیادی شرط ہے۔