ملائیشیا کے کوالالمپور ٹاور سے سنسنی خیز چھلانگیں

February 06, 2023

کوالالمپور(شِنہوا) ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کوالالمپور ٹاور انٹرنیشنل جمپ ایونٹ منعقد ہوا جس میں140سے زائد بین الاقوامی اور ملائیشین جمپرز نے شرکت کرکے چھلانگیں لگائیں اور سنسنی خیز کرتب دکھائے۔ یہ 3روزہ ایونٹ نوول کرونا وائرس وبا کے سبب 3برس بعد منعقد ہوا۔ ایونٹ دیکھنے کیلئے سیاح اسکائی ڈیک کے کنارے موجود تھے جہاں سے جمپرز نے چھلانگیں لگائیں۔