یوم یکجہتی کشمیر اہل پاکستان کی کشمیر سے محبت کا ثبوت ہے، بشارت راجہ

February 06, 2023

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سابق وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر اہل پاکستان کی کشمیر سے محبت کا ثبوت ہے، لاکھوں بھارتی فورسز کا جبر بھی کشمیریوں کا جذبہ حریت ماند نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز عمران خان ہی اٹھا سکتے ہیں کیونکہ کرپٹ افراد کو تو جیب بھرنے سے فرصت نہیں ملتی۔