سندیپ لمیچانے سے ملاقات، محمد رضوان کو تنقید کا سامنا

February 06, 2023

فوٹو: جنگ

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کو نیپال میں ریپ کے الزام کا سامنا کرنے والے کرکٹر سندیپ لمیچانے سے ملاقات کے بعد تنقید کا سامنا کرنا پڑا گیا۔

محمد رضوان نے نیپال میں نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے اور دیگر کرکٹرز سے بھی ملاقات کی۔

علاوہ ازیں رضوان نے نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے حوالے سے صدر کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال چتر بہادر چند کا کہنا تھا کہ محمد رضوان سندیپ لمیچانے سے ملنا چاہتے تھے۔

ادھر نیپالی میڈیا نے بتایا کہ محمد رضوان نے سندیپ لیمچانے سے مل کر ان کا حوصلہ بڑھایا۔

دوسری جانب سندیپ لمیچانے سے ملنے پر محمد رضوان کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کہہ رہے ہیں کہ محمد رضوان کو لوگوں سے ملاقات میں احتیاط کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ سندیپ لمیچانے کو نیپال میں ریپ کے الزامات کا سامنا ہے۔ نیپالی کرکٹر ان دنوں ضمانت پر ہیں جبکہ ان کے ملک سے باہر جانے پر پابندی ہے۔