بجلی کا بل کیسے کنٹرول کیا جائے؟ ودیا بالن نے بتا دیا

February 07, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی ہر فن مولا اداکارہ ودیا بالن نے بجلی کا بل کنٹرول کرنے کا مفید مشورہ دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ودیا بالن نے مزاحیہ ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا بجلی کا بل صرف 5 ہزار کیسے آیا؟

ویڈیو میں ایک شخص ودیا بالن سے پوچھتا ہے کہ میرا بجلی کا بل 35 ہزار آیا جبکہ تمہارا صرف 5 ہزار کیسے؟۔

ویڈیو کے اگلے ہی منظر میں اداکارہ پاکستانی مقبول گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے ’بتیاں بجھائی رکھ دی‘ پر پروفام کرکے بتاتی ہیں کہ اس طرح ان کا بجلی کا بل کم آیا ہے۔


واضح رہے کہ جب سے ناروے کے مشہور ڈانسر گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ نے دیگر ڈانسرز کو پاکستانی مشہور گانے ’ بتیاں بجھائی رکھ دی ‘ پر رقص کرنے کا چیلنج دیا ہے تب سے بالی ووڈ میں اس گانے کے چرچے ہو رہے ہیں۔