پشاور دھماکا، تحقیقاتی ٹیم ملوث دہشت گرد تنظیم، سہولت کاروں تک پہنچ گئی

February 07, 2023

پشاور پولیس لائنز مسجد خود کش دھماکے کی تحقیقات کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم پولیس لائنز مسجد خود کش حملے میں ملوث دہشت گرد تنظیم اور سہولت کاروں تک پہنچ گئی۔

تحقیقاتی ٹیم کے ذرائع کے مطابق مسجد میں خود کش حملے میں کالعدم تنظیم اور اُس کا ذیلی گروپ ملوث ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو پڑوسی ملک افغانستان میں مقیم ایک شخص کے ذریعے فنڈنگ ہوئی۔

واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 90 سے زائد افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔