• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو فیصلہ اس لیے اچھا لگا کہ یہ ان کی خواہش تھی، شہرام ترکئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رکن قومی اسمبلی شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ حکومت کو فیصلہ اس لیے اچھا لگا کہ یہ ان کی خواہش تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں شہرام ترکئی، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پی ٹی آئی کے حسن مرتضیٰ نے شرکت کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ سمندر کو کوزے میں بند کرنا چاہتے ہیں، بڑی عجیب سی بات ہے وزرا کو پہلے سے پتا تھا کہ فیصلہ یہ آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو فیصلہ اس لیے اچھا لگا کہ یہ ان کی خواہش تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے پیرامیٹرز اسلام آباد تک ہی رہ سکتے ہیں۔

شہرام ترکئی نے مزید کہا کہ کسی صوبے کے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو بلاکر بیان حلفی لے، تعجب کی بات ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ عدالت جیل سپرنٹنڈنٹ سے بیان حلفی لیتی کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کرنے دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر عدالتی حکم پر عمل ہوتا تو آج ہمیں احتجاج کی ضرورت نہ پڑتی۔

قومی خبریں سے مزید